مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
واقعہ کربلا ہمیں حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کا درس دیتا ہے: قاری خادم حسین
اولڈہم:واقعہ کربلا ہمیں حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کا درس دیتا ہے کہ دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے بچانے اور امت مسلمہ کو ہدایت حق و سچ کا ایک راستہ دکھانے میں انہوں نے یذیدیتی قوتوں کے آگے جھکنے کی بجائے ڈٹ کر حق و سچ کا علم بلند کیا کہ تا قیامت خود کو امر کر گئے اور آج دنیا بھر میں مسلمان محرم الحرام میں حضرت امام حسینؓ کی ساتھیوں اور خاندان سمیت جانی قربانی کو یاد کرتے ہیں اور یذید جو کہ اقتدار کی لالچ کے حوس میں درندہ بن گیا تھا کوئی نام لیوا نہیں ہے انکی عظمت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،یہ بیان تاریخ کے سیاخ و سباق کو مد نظر رکھتے ہوئے نگینہ جامع مسجد کے پیش رو امام اور برطانیہ کے جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے مسجد ہذا میں خطبہ دیتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج کے دور میں دنیا بھر میں جس طرح انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے خصوصاً برما روہنگیا مسلمانوں پر حیوانیت سے بڑھ کر سلوک،مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی جارحیت،فلسطین و دیگر ممالک میں مذہب اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام تمام امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہونے کے ساتھ یاد دلاتا ہے کہ وہ یذیدی قوتوں کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں اور دبائو ڈالیں کہ ایسا سلوک ہرگز قبول نہیں ہے،انسانیت کی قدر و قیمت تمام مذاہب سے بڑھ کر ہے ہمارا دین اور حضرت محمدؐ نے ہمیشہ بھائی چارے باہمی اخوت،اتحاد اتفاق اور دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا درس دیا ہے ہم دوسروں سے بھی ایسے سلوک کی توقع کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر