مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر سجاد کریم کی طرف سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام
نیلسن:یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے یورپ کے دورے پر آئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے اعزاز میں یورپین پارلیمنٹ برسلز میں آج ایک لنچ کا اہتمام کیا اس موقع پر برسلز میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کے علاوہ برطانوی رکن پارلیمنٹ چارلز ٹانک اور لٹویہ سے ممبر پارلیمنٹ ایندرومیمکنز بھی موجود تھے پاکستانی اور اراکین یورپی پارلیمنٹ کے درمیان پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی جبکہ وفد اور اراکین پارلیمنٹ کے مابین اہم ترین موضوع ان دنوں بلوچستان کے حوالے سے پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے منفی پراپیگنڈا پر مشتمل شروع کی گئی مہم تھا اس موقع پر سجاد کریم نے وفد اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا خیر مقدم کیا اور اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے مئی میں پاکستانی پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا یورپ کا دورہ اور اب بلوچستان کا براہ راست بین الاقوامی سطح پر رابطہ کی ابتدا انتہائی اہم اور حوصلہ افزا ہے کیونکہ دنیا کو آگہی حاصل ہو کہ پاکستان نازک موڑ پر کیسے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور پاکستان کی مشکلات کو بین الاقوامی برادری آسانی سے سمجھ سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر