مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کے اجلاس پر اجلاس، خاقان اور نثار سے بھی ملاقاتیں، سیاسی پلان پر غور
اسلام آباد:نواز شریف کی واپسی کے فوراً بعد شہر اقتدار میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اہم قومی امور پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اور پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چودھری نثار نے بھی بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نواز شریف کو سیاسی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔سابق وزیر اعظم سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزراء دانیال عزیز، زاہد حامد، عبد القادر بلوچ، سینیٹر آصف کرمانی، پرویز رشید اور سردار مہتاب خان نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ حارث، سلمان اکرم راجا، وزیر قانون زاہد حامد اور بیرسٹر ظفر اللہ موجود تھے۔ ملاقات میں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ قانونی ٹیم نے نیب ریفرنس کے قانونی نکات پر نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔