مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعظم الیکشن کرا کے نیا مینڈیٹ لیں، نااہل شخص پارٹی صدر نہیں ہو سکتا: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کو صرف اشتہاروں میں ترقی دی، ملک کی ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، انڈسٹری تباہ اور کسان کا برا حال ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، مشرف اور پیپلز پارٹی کے ادوار سے بھی کم سرمایہ کاری آ رہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے قرض اتارنے کیلئے بھی قرض لئے جا رہے ہیں، ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف تقریر کی، کیا وزیر خارجہ کو نہیں پتہ تھا کہ ٹرمپ پاکستان کیخلاف بات کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کو پانامہ کی فکر تھی، ملک کی نہیں، ٹیکسوں کے باعث انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، ان کی پالیسیوں سے امیر اور غریب میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمران جماعت کو نیا مینڈیٹ لینا چاہئے، پاکستان میں تازہ مینڈیٹ کیلئے بہترین وقت ہے۔ عمران خان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کہتے ہیں شاہد خاقان کے ذریعے شریف خاندان کو پروٹیکٹ کرایا جائے گا۔