مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تقریر کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے: کم جونگ اُن
پیانگ یانگ: غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق پیانگ یانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے شدید نتائج کی دھمکی دیدی ہے۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے اپنے بیان میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کو اپنی تقریر کے جواب میں بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ذہنی طور پر ماؤف اور دیوانگی کا شکار بھی قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ بوکھلاہٹ کے شکار ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے میری اور میرے ملک کی توہین کرتے ہوئے جنگ کی تاریخ کا سفاک ترین اعلامیہ جاری کیا ہے اور اس کی امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔ اسی تقریر میں ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کو راکٹ مین قرار دینے کے علاوہ اُسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔