مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
گوادر چیمبر آف کامرس کےمنتخب صدر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
لندن ... گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے 26سال بعد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں معروف کاروباری رہنما میر نوید جان بلوچ بلامقابلہ صدر جبکہ گوہان مجید نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ایگزیکٹو باڈی میں بابو گلاب، حاجی غنی نوازش، شمس الحق، عبدالرسول، احمد اقبال بلوچ، غلام محمد، عزیز، مختار، اصغر حسین، مختار ہوت، یاسین قادر بخش اور غلام حیدر دشتی شامل ہیں۔ منتخب ہونے کے بعد صدر میر نوید بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر ایشیاء کا بہت بڑا تجارتی مرکز بننے جارہا ہے جو انشاء اللہ پورے ایشیاء میں ایک مرکزی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے کاروباری اور تاجر برادری کو اس ترقی کی شاہراہ پر شامل کریں۔ اور حکومت اور انڈسٹریز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر معروف کاروباری اور نوجوان شخصیت آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر ذیشان چوہدری نے چیمبرکے نئے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایک طویل عرصہ کے بعد چیمبر کے نومنتخب عہدیدار گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو عروج پر لے جائیں گے۔ اور تاجر برادری کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ چوہدری ذیشان نے اپنی طرف سے اور انکے ساتھیوں کی طرف سے نئے صدر اور ایگزیکٹو باڈی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم شعبے میں ان کی بھرپور مدد اور تعاون کریں گے۔