مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی "بیٹی" بن گئیں
ممبئی: بھارت کے سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم "کب ہو گا انصاف" کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ فلم میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں اور ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت ادا کریں گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20 سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو بھی فلم میں مرکزی اہمیت حاصل ہو گی۔ دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی پریت کو 4 سال سے جانتی ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی۔