مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں،امریکی میڈیا حقیقی صورتحال نہیں دکھا رہا:وزیر اعظم
نیو یارک: وزیر اعظم نے پاک امریکہ بزنس کونسل سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کا مثبت چہرہ نہیں دکھا رہا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں، چار سال میں شرح نمو 2 فیصد سے 5.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی تو حالات مختلف تھے۔ اب کراچی کے حالات بہتر ہیں اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور شرح نمو 5 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور چار سال میں بجلی کی پیداوار میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوا ہے۔