مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم گھر درست ضرور کریں، لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں: چودھری نثار
اسلام آباد: اپنا گھر ٹھیک کرنے کے بیان پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اندر جو بھی کوتاہیاں یا کمزوریاں ہیں، اس کا علاج ہونا چاہیے۔ گھر کی صفائی پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔ حکومتی عہدیداروں کے بیانات سے دشمن کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے۔ وزیر اعظم گھر کو درست ضرور کریں، لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں۔ ایسے بیانات سے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر کمزور ہوتا ہے۔چودھری نثار نے کہا پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا لیکن کیا کبھی بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے بھی کسی نے اس بات کا اعتراف کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے کیمپ امریکا کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں۔ پاکستان میں آگ کی ہولی افغانستان سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں، لیکن کیا افغانستان یا امریکا نے افغانستان کے اندر گھر کی صفائی کی ضرورت کا اعتراف کیا ؟۔ چودھری نثار کا کہنا تھا چار سال میں گھر کی اتنی صفائی کی کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔