مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کیخلاف عوام نے فیصلہ رد کر کے ثابت کیا وہی اصلی لیڈر ہیں:ن لیگ برطانیہ
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اور نوازشریف لورز برطانیہ نے لندن کے پر فضا ماحول میں لاھور کے حلقہ 120 نیشنل اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں شاندار کامیابی پر سینیر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل ن برطانیہ ناصر بٹ، بیگم نوادر خاں صدر وومن وونگ برطانیہ، سابقہ ایم پی اے پنجاب اور نواز شریف لورز برطانیہ کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اشرف چوھان، شاکر قریشی، سلک لودھی، بیگم نسرین، عذرا قاضی، بشری خان، زین چوھدری، دیگر خواتین و حضرات اور بچوں نے خوشی منائی اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔ میڈیا کے مرکزی نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔بعد ازاں بیگم نوادر خان نے تمام احباب کیلئے لاھوری کھانے کی دعوت کا اھتمام کیا۔ اس پر مسرت اور پر جوش ماحول میں مسلم لیگی راہنماؤں نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ کو عوام نے رد کر دیا ھے اور نوازشریف ھی پاکستان کے اصلی قومی، جمہوری اور شریف لیڈر ھیں۔ عمران خان جھوٹ کے پرچار کی مشین ھے جس کا مقدر عمر کے اس آخری حصہ میں صرف رونا ھی رونا ھے اور ذلیل ھونا ھے۔ میاں نوازشریف پر اعتماد نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ھے۔ بغضِ نوازشریف میں سازشیں کرنے والے ملوث افراد نے عوام کا، پاکستان کا، یہاں تک کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ردِ عمل دیکھ لیا کہ ھر طرف سے آئی لو یو نوازشریف - ووی لو یو نوازشریف کے نعرے بلند ھو رھے ہیں.تمام لیگی راہنماؤں نے جیت پر میاں نوازشریف، بیگم کلثوم نواز شریف، مریم نوازشریف اور دیگر قائدین کو مبارک باد دی اور کہا کہ مریم نواز شریف کی عملی سیاست میں دبنگ انٹری پر ھم سب لیگی بہت خوش ھوئے ھیں۔