مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: اینڈریو اسٹیفسن
پنیڈل: برما میں روہنگیا مسلمانوں کو جس بے دردی سے ذبح کیا جا رہا ہے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے مشکل ترین اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں،برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اس مسئلہ کو اٹھایا ہے اور ہم اس بات کی یقین دہانی کر رہے ہیں کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں یہ ایجنڈا پر موجود ہو،وہاں کے اقلیتی مسلمانوں پر عرصہ دراز سے ظلم و ستم کیا جا رہا ہے لیکن حالیہ واقعات دل ہلا دینے والے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں یہ باتیں پینڈل سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر اور اسسٹنٹ وہیپ اینڈریو اسٹیفسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری خارجہ بورس جانسن نے میانمار کی حکمرانی انگ سانگ سوچی کو ٹیلی فون کر کے واضع کر دیا ہے کہ مذہب کے نام پر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فی الفور بند کیا جائے اور انٹر نیشنل ایڈ کی متاثرین تک پہنچنے کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر