مقبول خبریں
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے بچے کا خون رائیگاں نہیں جائیگا:مسلم لیگی راہنما
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف کو 2018کے انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا:عابد شیر علی
مانچسٹر:ہمارے قائد سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی عوام کے دلوں پر راج کرنے والے میاں نواز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو کئی مشکلات کا سامنا تھا ان کی سوچ و فکر اور سیاسی تدبر سے دہشت گردی،بجلی کے بحران پر قابو پانے،معیشت کی مضبوطی اور ملک میں ترقی کے منصوبہ جات کو یقینی بنایا گیا لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں نا اہل قرار دے کر اقتدار سے علیحدہ کر دیا گیا اور جب وہ جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو عوام کا سمندر نکل آیا اور ثابت کیا کہ وہ ایک عوامی رہنما ہیں قوم میاں نواز شریف کے ساتھ ہے،عدالت عظمیٰ نے ماضی میں جعلی ڈگری کے حامل افراد سمیت جمشید دستی الکیشن لڑنے کی اجازت دی دوہرا نظام عدل نہیں ہونا چاہئے ہمارے قائد اس وقت برطانیہ میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی وجہ سے رکے ہیں میں نے بھی ان کی عیادت کی ہے رب کے فضل و کرم سے وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں چند دنوں میں ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے اس کی رپورٹ آنے کے بعد میاں نواز شریف فی الفور پاکستان چلے جائیں گے،یہ باتیں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے مانچسٹر میں مسلم لیگ ن کی انتہائی متحرک خاتون راہنما عذرا قاضی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائدگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد آٹے،دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا2018کے عام انتخابات میں میاں نواز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا اور وہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان ہوں گے،تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی بارے انہوں نے کہا کہ وہ درباروں کی رقم لوٹنے والے جعلی شاہ ہیں اور زکوٰۃ کی رقم سے اپنے بچوں کو امریکہ میں تعلیم دلوائی،چوہدری نثار اور مریم نواز شریف بارے حالیہ جاری بیان بازی کئے گئے سوال بارے انہوں نے کہا مجھ سمیت تمام کارکنان کی منزل میاں نواز شریف ہی ہیں،بہن مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیاسی میدان میں محنت کر کے نمایاں مقام حاصل کیا ہے،بیگم کلثوم نواز نے مشکل ترین حالات اور دور میں جماعت کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اس کی بھاگ ڈور سنبھالی جیل کاٹی جمہوریت کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے پورے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں کارکنان انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ملک میں امن کی وجہ سے ممکن ہوئی، انہوں نے کہا کہ عذرا قاضی کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچایا اور کھڑکیاں،دروازے توڑنا قابل مذمت فعل ہے برطانیہ کی پولیس اس بارے تفتیش کر رہی ہے جلد ہی ملزمان کا پتہ چل جائے گا جو بھی ہو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر