مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر سات میزائل داغے :روس
ماسکو : روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر سات میزائل داغے جو نشانے پر لگے ۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان آیگور کوناشینکوف نے ماسکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا بحیرہ روم میں موجود دو آبدوزوں سے میزائل داغے گئے ۔انہوں نے کہا شمال مشرقی شہر دیر الزور کے قریب واقع داعش کے کمیونیکیشن سنٹر اور اسلحے کے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا میزائلوں نے پانچ سو کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کر کے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ تباہی کے مناظر کی تصدیق ڈرونز کے ذریعے کی گئی ۔ شام کی فوج ، روسی فضائیہ اور بحریہ کی مدد سے داعش کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور وسیع علاقہ ان کے قبضہ سے آزاد کروا لیا ہے ۔