مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور سے خوف ختم ہو رہا ہے، این اے 120 کی عوام عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی گئی، ساری مہم کا مقصد نگران جج کو ہٹانا تھا۔ انہوں نے اداروں کو مافیا کی طرح استعمال کیا۔عمران خان نے کہا بڑے ڈاکوؤں کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے، ایف آئی اے اور نیب نے کبھی ان کیسز پر کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائر نہیں ہے، مجھے توہین عدالت میں بلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں پاناما کیس عدالت میں لے کر کیوں گیا۔ عمران خان نے مزید کہا الیکشن کمیشن جوڈیشل باڈی نہیں ہے، اور نہ ہی وہ کسی کو توہین عدالت میں بلا سکتا ہے، مجھے الیکشن کمیشن کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کسی اور کو کتنی بار توہین عدالت کیس میں بلایا گیا؟۔