مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ سے تعلق رکھنے والا معروف صحافی پال میککلین مگرمچھ کا نوالہ بن گیا
کولمبو: غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سری لنکا میں پیش آیا۔ آنجہانی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔ 25 سالہ پال میککلین ایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافی پال مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015ء میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔ اخبار نے پال مککلین کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔