مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں: شاہین خالد، افضال بھٹی
لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)میں سمندر پارمقیم پاکستانیوںکی شکایات پر کارروائی میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ڈی جی ،ایل ڈی اے، زاہد اخترزمان، ڈی جی، اوپی سی ،جاوید اقبال بخاری اور دونوں اداروں کے متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ شاہین خالدبٹ اور افضال بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ اوپی سی اور ایل ڈی اے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلدازجلد حل کیلئے مصروف عمل ہیں اور مل کرکام کررہے ہیں۔ ایل ڈی اے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص مرکز کے قیام سے سمندرپارافراد کو سہولیات کی فراہمی میں مد د ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اوپی سی اور ایل ڈی اے کے حکام ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ڈی جی، ایل ڈی اے، زاہد اخترزمان نے اجلاس کے شرکا کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قائم سہولت مرکز کی کارکردگی اور یہاں اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں سمندرپارمقیم افراد کے امور کو ترجیجی بنیادوں پر نمٹایا جارہاہے۔اجلاس کے دوران سمندرپار مقیم افراد کے ایل ڈی اے سے متعلقہ معاملات کو مزید بہتر انداز میں حل کرنے کی متعدد تجاویز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔