مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
توہین عدالت کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرنا ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، لیکن تعمیل نہیں کی گئی، وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں تو انہیں یہاں ہونا چاہئے تھا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ عمران خان آئندہ سماعت تک ایک لاکھ روپے مالیت کا مچلکہ اور دو شخصی ضمانتیں پیش کریں۔ کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ قابل ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کا دائرہ کار عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے، معاملات لارجر بنچ کے سامنے پیش کرینگے۔ بابر اعوان نے کہا جہاں ضروری ہو عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہونگے۔