مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کی 4 سالہ محنت کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہوئے: مریم نواز
لاہور: مریم نواز کا نون لیگ اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ڈبے کھلے تو شیر ہی نکلے گا۔ مریم نواز نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو سازشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مریم نواز نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے، نواز شریف کی 4 سالہ محنت کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے۔ انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں شادیاں بھگتا رہے ہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔