مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
مانچسٹر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے وحشیانہ کارروائیاں اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اس سے زیادہ بڑی ستم ظریفی بچوں، عورتوں کی عزتیں بھی محفوظ نہ ہونا ، عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی سرد مہری ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے حالانکہ کشمیری قوم آزادی کی جنگ لڑی رہی ہے اور یہ انکا پیدائشی حق ہے قراردادوں کی روح سے ہمیں حق خودارادیت ملنا چاہئے پاکستان اوربھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں اب اگر خدانخواستہ حالات انتہائی کشیدگی سے دوچار ہوتے ہیں تو پھر 1965ء اور 1971ء والی جنگوں سے مختلف طریقے سے لڑی جائیگی اس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما و سابق وزیرخوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی اور سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری محمد یعقوب نے مشترکہ طور پر سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری توصیف اسلم کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں دیئے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک کرکے وہ اس سلسلے میں بنیادی کردار ادا کریں برطانیہ بھر میں تقریباً تیرہ لاکھ اور دیگر سیاسی و سماجی رابطوں سے بھی کردار ادا کریں اور برطانیہ کے سیاستدانوں پر دبائو ڈالیں کیونکہ آپ ہی کشمیری قوم کے حقوق ترجمان ہیں انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر حیوانوںسے بھی بڑھ کر ڈھائے جانے والے مظالم اور جس طرح انسانوں کو ذبح کیا جارہا ہے اوروہاں کی ریاست ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہروئے بین الاقوامی میڈیا اور رفاعی تنظیموں کو وہاں جانے سے روک رہی ہے اور عالمی سطح پر اس بارے کوئی واضح و ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں قابل مذمت اور غیر اخلاقی فعل ہے،مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،میزبان چوہدری توصیف اسلم نے حاضرین اور مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دعوت قبول کر کے عزت بخشی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر