مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن، اقوام متحدہ نے نسل کشی قرار دیدیا
نیویارک: اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آپریشن کیخلاف بات کرتے ہوئے اسے نسل کشی کی واضح مثال قرار دیدیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این ہیومن رائٹس چیف زید بن رعد الحسین نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ فوجی آپریشن ان کی نسل کشی کی واضح مثال ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری ظلم و تشدد کو فوری بند کرے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمشنر نے تسلیم کیا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے اس کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کیونکہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تاہم اس کے باوجود سیٹیلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر اور مختلف رپورٹس میں یہ حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگانے والے کوئی اور نہیں بلکہ میانمار کی فوج اور وہاں کے مقامی افراد تھے۔