مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان جانے کی خواہش ہے: اے آر رحمان
نئی دہلی ... وندے ماترم سے عروج کی بلندیوں کو چھونے والے بھارتی مسلمان گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جادوئی آواز نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل کے رکھ دی ہیں۔ اے آر رحمان نے کہا کہ نصرت صاحب کی صوفی موسیقی جب میں نے سنی تو میرا نظریہ ہی بدل گیا۔ مجھے ان سے صوفی موسیقی کے ساتھ ساتھ قوالی سیکھنے کا موقع بھی ملا۔ بھارت کے آسکر اور گریمی انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے صوفی موسیقی کی باریکیاں پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے سیکھیں اور وہ پاکستان جا کر کانسرٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اے آر رحمان کے مطابق صوفی موسیقی کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی میں بھی بہت تبدیلی آئی ہے اور ایسا صرف نصرت فتح علی خان کی موسیقی کی بنا پر ممکن ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لوگ "خواجہ میرے خواجہ" سے اس قدر متاثر ہوں گے۔ اس نغمے نے ہر انسان کو چھو لیا ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔ موسیقی میں یہی تو خاص بات ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ انہیں پندرہ سال قبل پاکستان جانے کا موقع ملا تھا اور وہاں نصرت صاحب کے ساتھ کچھ گانے ریکارڈ کیے۔ اس کے بعدکبھی دوبارہ پاکستان نہیں گیا، اور اب موقع ملے تو ایک بار پھر پاکستان جا کر فن کا مظاہرہ کرنا چاہوں گا۔