مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگ برطانیہ مانچسٹر وویمن ونگ کی عہدیداران بشریٰ خان اور عذرا قاضی عہدوں سے مستعفی
مانچسٹر:مسلم لیگ ن برطانیہ مانچسٹر وویمن ونگ کی عہدیداران جن میں نائب صدر بشریٰ خان اور سیکرٹری جنرل عذرا قاضی شامل تھیں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے موقع پر اپنے عہدوں سے فی الفور مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آواز کو مسلسل دبایا جا رہا تھا اور اصل صورتحال سے مرکزی قائدین کو آگاہی نہیں ہو رہی تھی یہ سب کچھ ایک مخصوص ٹولہ کر رہا ہے جنہیں صرف اپنی ذاتی تشہیر اور مفادات سے غرض ہے اس سے جماعت کا جتنا بھی نقصان ہوا اس سے ان کو کوئی واسطہ نہیں ہے،صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی تھی اس لئے ہم نے یہ ایک انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے اس مخصوص ٹولے کی سرگرمیوں کا اگر مرکزی قائدین نے نوٹس نہ لیا تو پھر جماعت کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور اسک ازالہ مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر عہدیداران کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور انکے تحفظات حکام بالا تک نہیں پہنچتے تو پھر کارکنان اور عام شہری کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہو گا ہماری قیادت کو ٓگے بھی مشکلات میں ڈالنے والے یہی نام نہاد مفاد پرست لوگ ہیں جان بوجھ کر تنگ کر رہے ہیں برطانیہ کے اندر جماعت شدید انتشار کا شکار ہو چکی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے ساتھ کام کرنے اور چلنے کیلئے تیار نہیں ہیں اب ہمارے راستے جدا ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکزی قیادت برطانیہ میں جماعت کے اندر شدید انتشار کا فی الفور نوٹس لیکر ذمہ داروں کو فارغ کر کے نئے عہدیداران کا اعلان کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر