مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملک و قوم پر مسلط مشکل دور کی ذمہ دار ابتک کی برسراقتدار سیاسی قیادت ہے: ڈاکٹر محمد طاہر القادری
برمنگھم ... منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ علم کی شمع سے دنیا کے اندھیروں کو دور کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کے بغیر ناممکن ہے، بدقسمتی سے پاکستان اس وقت جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار اب تک کی برسراقتدار سیاسی قیادت ہے جس نے عوام کو وہ علمی ماحول فراہم نہیں کیا جس میں ہماری نسلیں پروان چڑھ کر اپنے ملک اور قوم کے مستقبل کو روشن بناسکتیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری برمنگھم میں منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جس سے لارڈ نذیر احمد، پیر سید زائد حسین شاہ رضوی، علامہ صاحبزادہ احمد نثار بیگ، ڈاکٹر رفیق احمد عباسی، مفتی عبدالرسول منصور، ظہور احمد نیازی، محمد خالد، ڈاکٹرزائد اقبال، اعجاز چوہدری، حاجی محمد ریاض، علامہ اشفاق عالم قادری، ابو احمد آدم الشیرازی، حافظ عبدالقادر نوشاہی، علامہ نیاز احمد صدیقی ، صاحبزادہ لخت الحسنین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیمی میدان میں منہاج القرآن کی منفرد اور امتیازی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے لاہور میں منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام کا بھی خاکہ پیش کیا جو مختلف شعبوں پر مشتمل کالجوں، یونیورسٹیوں اور طلباء ہاسٹلز کا مجموعہ ہوگی اور جس کا معیار عالمی تعلیمی اداروں سے کسی بھی طور کم نہ ہوگا۔اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے اپنے پرجوش خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی، عملی، سیاسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور گزشتہ پاکستانی انتخابات سے قبل پاکستان میں اصلی جمہوریت کے قیام کے لئے ان کی دلیرانہ جدوجہد کو ہمیشہ سنہرے حروف سے تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قادری کو دہری شہریت کا طعنہ دینے والے جان لیں کہ پاکستان کے اندر وفاداری کا تاج پہننے والے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرتے ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ محنت و مشقت کی کمائی کواپنے بچوں کے پیٹ کاٹ کر پاکستان بھجواتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہری شہریت پر عدالتی رویئے پر وہ بے حد دکھی ہیں، اگر لارڈ احمد پاکستانی کارڈ کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ سکتے ہیں تو پاکستانی پارلیمنٹ کا حصہ کیوں نہیں بن سکتے۔ ڈاکٹر رفیق احمد عباسی نے لاہور ایجوکیشن سٹی کا خاکہ تفصیلاً پیش کیا اور اس پر آنے والے اخراجات سے آگاہ کیا جبکہ عدنان اسلم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پیشہ ورانہ خدمات کے لئے آگے آئیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے ادا کئے۔