مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ہمیں حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا چاہئے:شیخ احمد دباخ
اولڈہم:ایک عورت کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا دینی و دنیاوی علوم پر عبور حاصل کرنے کا مطلب آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت ہے اور ہمارے مذہب اسلام میں عورت کے مقام اور کردار کی اہمیت کو بنیادی حیثیت کا حامل ہے،ماں بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اسی سوچ و فکر کے جذبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ محمدیہ کی بنیاد رکھی گئی تاکہ وہاں پر صرف بچیوں اور خواتین کو تعلیم دیکر ایک بہترین معاشرے کی بنیاد رکھی جائے تاکہ اس وجہ سے معاشرتی برائیوں سے بھی بچا جا سکے،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،ہمارے پیغمبران نے بھی ہمیں یہی درس دیا ہے کہ دوسرے مذاہب کی عزت و احترام لازم ہے انسانیت کی خدمت ہی دراصل جذبہ ایمانی ہے یہ باتیں شیخ احمد دباخ نے جامعہ محمدیہ کی سالانہ تقسیم اسناد کے موقع پر ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا ہمیں حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کے ساتھ اچھا برتائو کرنے کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہئے جس سے انہیں نقصان نہ پہنچے،ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دیتے ہوئے مثبت طرز عمل کو اپنانا چاہئے،دل و دماغ اور آنکھوں سے دوسرے کو فائدہ پہنچانا چاہئے،انسانی طرز عمل سے ہی بہترین معاشرے کا وجود عمل میں آتا ہے،انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے جانوروں سے بھی بد تر مظالم جس طرح انکو جلایا اور سر عام ذبح کیا جا رہا ہے،عالم اقوام کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے اس پرسرح مہری مجرمانہ فعل ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی صدائے احتجاج بلند نہ کرے اس جہاں اور دوسرے جہاں میں بھی اس سے سخت پوچھ گچھ ہو گی ہم سب کا اولین فرض ہے کہ اس بارے کردار ادا کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں،فادر فل سمنر جو کہ اولڈہم بین المذاہب فورم کے رکن ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلمان امن پسند اور انسان دوست ہیں کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے،برطانوی پارلیمنٹ کے رکن جم میکمان نے کہا کہ اولڈہم میں بسنے والے مسلمان امن پسند،مہمان نواز اور برطانوی معاشرے کے اہم ترین شہری ہیں برما میں ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں بد قسمتی سے اس بارے ہماری حکومت نے ابھی تک کچھ نہیں کیا، پارلیمنٹ میں اس بارے وہ ضرور آواز اٹھائیں گے،تقریب کی نظامت مفتی حلال نے سر انجام دی،تلاوت کلام پاک و نعت کا شرف روجہ کو نصیب ہوا،جامعہ محمدیہ کے معلم شفیق،اولڈہم کونسل چیئر مین لوکل چلڈرن سیف گاڈنگ،ہیری گلر،کونسلر زاہد،طاہرہ،پروفیسران گریوز نے بھی خطاب کیا،جامعہ محمدیہ برطانیہ بھر کے مختلف شہروں کے سنٹرز سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد بھی دی گئیں،اس تقریب میں طالبات کے والدین کے علاوہ خواتین و مرد حضرات نے بھرپور شرکت کی،مقامی رکن راجہ ظفر اور دیگر انتظامیہ کے اراکین نے مہمانان گرامی،حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طالبات کو مبارکباد دی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر