برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی خواتین کی نمائندگی سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آئینگی: ناز شاہ
بر یڈ فو ر ڈ ... برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی اور مسلمان خواتین کی نمائندگی سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آئینگی۔ ڈاکٹر مہرالنسا محسود ۔پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریب اورقونصلیٹ جنرل بریڈفورڈ کے ظہرانے میں پاکستان سے دورے پر آئی ہوئی سینئر ملٹری ڈاکٹر مہر النسا محسود نے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی اور مسلمان خواتین کی نمائندگی سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آئینگی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان کی اہلیہ مسز نغمانہ احمد علی، مسز نایاب گوہر الماس خان اور دیگر معزز مہمان گرامی بھی موجود تھے۔