مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکی نا قابل برداشت،مذمت کرتے ہیں :امجد خان،راجہ نعیم نواز
مانچسٹر:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی بارے پاکستان کے جانی و مالی نقصان کو پس پشت ڈال کر دھمکی دے ڈالی کہ اگر مزید اقدامات نہ کئے گئے تو مالی امداد بند کر دی جائے،ہمیں امریکی امداد نہیں چاہئے لیکن پاکستان کے معصوم لوگ جو تقریباً ستر ہزار سے زائد اور آٹھ ہزار کے لگ بھگ فوجی جوانوں اور دیگر سکیورٹی اداروں بشمول پولیس نے دہشت گردی کی وجہ سے شہادت کا رتبہ پایا ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے اسے تو سراہا جانا چاہئے،بحیثیت قوم ہمارے دل سخت رنجیدہ ہیں اور شدید غم و غصہ ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں،یہ باتیں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی امجد خان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ نعیم نواز نے مشترکہ طور پر جماعت کے راہنمائوں کی جانب سے رکھی گئی ایک ضیافت کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ جو کام ہماری حکومت کو کرنا چاہئے وہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دلیرانہ بیان دیکر امریکہ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور ہمارے قائد چیئرمین عمران خان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باور کرایا ہے کہ ہماری سالمیت،خود مختاری پر حملہ ناقابل برداشت ہے،دہشت گردی میں دنیا کا ساتھ دیا حالانکہ یہ ہماری جنگ نہیں تھی،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر امریکہ کو ٹھوس جواب دینا چاہئے تاکہ آئندہ ایسی جرات کرنے سے پہلے لاکھ بار سوچیں،اس موقع پر نوجوان راہنما یاسر چوہدری،چوہدری شہزاد،حاجی رفیق،عامر چشتی کے علاوہ دیگر راہنما بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر