مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کو دیکھنے کیلئے انسانی سمندر سڑکوں پر امڈ آیا
ممبئی:بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انسانوں کا سمندر کوچی کی سڑکوں پر امڈ آیا ، اداکارہ ایک نئے سمارٹ فون کی تشہیری مہم کے سلسلے میں سڑک پر نکلی تھیں ۔ بھارت کی جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالہ میں سنی لیون کا لوگوں نے اس بار ایسا استقبال کیا، جو آج تک وزیر اعظم نریندر مودی یا دیگر کسی سیاستدان کا نہیں کیا گیا ۔ ہوا یوں کہ سنی لیون ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک نئے سمارٹ فون کی تشہیر کے حوالے سے طے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچیں تو لوگوں کا سمندر ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا ۔ سنی لیون کی جانب سے 17 اگست کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد پہلے پہل تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا ، لیکن جلد ہی دوسرے اکائونٹس سے بھی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کی جانے لگیں اور بھارتی میڈیا بھی یہ مناظر دکھانے پر مجبور ہوگیا ۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ، لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سنی لیون کی کار کو گھیر رکھا ہے، اور ان کی گاڑی پھنس کر رہ گئی ۔کوچی میں اپنے شاندار استقبال پر جہاں سنی لیون خود خوش دکھائی دیں، وہیں اور خواتین اور مرد بھی ان کے ایسے شاندار استقبال پر مسرور نظر آئے ۔ کئی لوگوں نے سنی لیون کے استقبال کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی اور راہول گاندھی سمیت دیگر سیاستدانوں کی کیرالہ آمد کی تصاویر بھی شیئر کرکے ان کا اداکارہ کے استقبال سے موازنہ کیا ۔یہی نہیں سنی لیون کے اس تاریخی استقبال کا موازنہ ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما کے صدارتی خطاب کے دوران لی گئی تصاویر سے بھی کیا گیا ۔ لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا تاریخی استقبال کیرالہ میں نہ تو نریندر مودی کا ہوا، اور نہ ہی راہول گاندھی سمیت دیگر کسی اور سیاستدان کا، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما کی تقریر کے دوران بھی لوگ کم تھے ۔ اتنے بڑے استقبال پر جہاں سنی لیون اور دیگر کچھ افراد خوش دکھائی دیے، وہیں کچھ لوگ اس سے خفا بھی نظر آئے، کیوں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی روڈوں پر موجودگی سے کوچی شہر کی ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام رہی ۔