مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن کی خدمات ناقابل فراموش ،اعتماد بحال ہوتو ملک ترقی کے بام عروج تک پہنچ سکتاہے
لنڈن ...مسلم لیگ نون یوتھ گریٹر لنڈن کے صدر چوہدری محمد علی نے برطانیہ کے دورے پر آئے میر پور آزاد کشمیر کے معروف صحافی محمد رفیق مغل کی پاکستان روانگی سے قبل ایک پرتکلف عشائیہ دیا جس میں تارکین وطن رہنماوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر میزبان تقریب اور شرکا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خدمات ملک وملت کیلئےناقابل فراموش ہیں، بیرون ممالک میں آباد لوگ مملکت خداداد پاکستان کاقابل فخر سرمایہ ہیں، اوررسیز کا اعتماد بحال کیاجائے تو ملک ترقی کے بام عروج تک پہنچ سکتاہے- تارکین وطن کوائیرپورٹ سےلیکر گھر کی دہلیز تک درپیش مسائل کوھائی لائٹ کر کے ارباب اقتدار و اختیار کی توجہ اس جانب مبزول کروانے کیلئے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے جوکہ آئندہ بھی کیاجاتا رہے گا- الوداعی عشائیہ تقریب سے چوھدری دلپزیر آف دوہالہ صدر پیپلز پارٹی ساوتھ زون۔ میزبان تقریب چوہدری محمد علی صدرمسلم لیگ نون یوتھ گریٹر لنڈن۔ چوہدری نوید۔ چوہدری اشفاق سیکھو۔ خواجہ ظہور مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون برطانیہ۔ نجابت حسین بھٹی۔ ایوب میرپوری نائب صدر مسلم لیگ نون گریٹر لنڈن۔ سماجی رہنماچوہدری محمد یونس آف برمنگھم اورمبشر علی نے خطاب کیا۔