مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
بریڈ فورڈ :سابق چیف جسٹس آزادکشمیر چوہدری اعظم خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن کے راہنماء راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے کیا گیا ۔ مہمان خصوصی چیف جسٹس (ر) چوہدری اعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنی مدت کے دوران مجھ پر کوئی کسی قسم کا الزام نہیں لگا اپنی مدت کے دوران میں نے تمام فیصلے میرٹ پر کیے اور کوئی کسی قسم کا ناجائز اختیار استعمال نہیں کیا اور کیس کے فیصلوں پر سپیڈ ٹرائل جلدی نمٹائے اور اب آزادکشمیر سپریم کورٹ میں کچھ کیس باقی ہے جو 2016کے ہیں مجھے فخر ہے کہ تارکین وطن پر جس طرح انہوںنے ملک میں زرمبادلہ بھیجا ہے اور اس ملک میں رہ کر اپنے آپ کو منوایا ہے جس کی مثال بیرسٹرعمران ایم پی آپ کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ کونسلر ، لیڈر، میئر ، ڈاکٹر اور دوسرے شعبوں میں ہم نے ترقی کی ہیں اور مختلف کاروبار میں ہم نے فخر سے سربلند کیے ہیں میں تمام اہلیان برطانیہ اور میزبان کا شکریہ گزار ہوں جبکہ بیرسٹرعمران ایم پی نے معزز مہمان کا بریڈ فورڈ آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا میں انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی جانتا ہوں اور ان سے واقف ہوں اور مسئلہ کشمیر میرے خون میں رچا ہوا ہے اور ہر فورم پر اٹھائوں گا لیکن ہمیں اس مسئلے پر اتفاق اور اتحاد کی بھی ضرورت ہے جبکہ دیگر مقررین میں اظہار خیال کرنے والوں میں سابقہ لیڈر بریڈ فورڈ محمد عجیب ، سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق ، حاجی محمد سلیم ، راجہ فضل الرحمن سابق لارڈ میئر ، غضنفر خالق ، سابق سینئر کونسلر محمد الطاف حسین ، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری راجہ ادریس خان ، راجہ یاسین ، ماسٹر عبدالغفور ، سابقہ مشیر حکومت راجہ شوکت خان ، نوٹنگھم سے راجہ آفتاب خان نے خیالات کااظہار کیااور سابق چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کی صدارت سابق مشیر حکومت راجہ شوکت خان ، نظامت کے فرائض راجہ ادریس خان نے سرانجام دئیے تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی محمد صدیق ، حاجی غلام رسول ، راجہ اشتیاق ، چوہدری عاشق حسین ، بریڈ فورڈ کی مشہور کاروباری شخصیت راجہ خالد حسین، حاجی عبدالرزاق ، حاجی نذر حسین پیپلزپارٹی کے چوہدری بشارت حسین ، بابر اعظم ، چوہدری فضل رحمن ، چوہدری عبدالقیوم ، محمد اعجاز حسین ، کونسلر محمد شفیق ، کونسلر طارق حسین کے علاوہ نوٹنگھم سے راجہ آفتاب ، راجہ متہاب خان ، چوہدری عبدالغفور نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔