مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں: سابق میئر چوہدری لیاقت علی
لندن :بیرون ملک مقیم تارکین وطن پاکستان کے شہریوں نے عالمی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن کیا جو پاکستان کے مستقل سفیر کے طورپر شب روز مصروف رہتے ہیں۔ پاکستان کی نوجوان نسل پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار والتھم فارسٹ بارو کے سابق میئر کونسلر چوہدری لیاقت علی اور مسلم برٹش فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی کی جانب سے والتھم فارسٹ کے وسیع و عریض ٹاؤن ہال اور سبزہ زار میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک پرچم کشائی کی منعقدہ تقریب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری ویلفیئر اتاشی عمار ملک نے بطور مہمان اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں نے عالمی سطح پر وطن عزیز کا نام روشن کیا، خاص کر پاکستانی نوجوان نسل دنیا میں خوب ترقی کر رہی ہے۔ کونسلر لیاقت علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ دس سالوں سے یوم پاکستان پر پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں اور لندن میں یہ ایک واحد ٹاؤن سینٹر ہے جہاں لوکل اتھارٹی کی اجازت سے جشن آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ تقریب میں نہ صرف پاکستانی خواتین، بچے، بوڑھے، نوجوان نسل شرکت کرتی ہے بلکہ ٹاؤن ہال کے کونسلرز افسران بھی ہماری خوشی میں شرکت کرتے ہیں۔ ٹاؤن ہال والتھم فاریسٹ کی میئر لیڈی کونسلر یمی شو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے لوگ اپنے تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چوہدری شوکت، زیڈ یو خان، بیرسٹر شہزادہ حیات شامل تھی جبکہ سرکردہ کمیونٹی لیڈر کونسلر مہر خان، کونسلر محمد صادق، کشمیر کمیٹی کے راجہ سکندر خان، کونسلر ناہید، سمیرا خان، نجمہ شاہین و دیگر بچے بوڑھے اور نوجوانوں کی کثیر تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ اس بارو کے سابق میئر و کونسلر ندیم علی جو گزشتہ مہینوں وفات پاگئے وہ والتھم فاریسٹ ٹاؤن ہان میں جشن آزادی کی اس تقریب کے میزبان ہوتے تھے۔ ان کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے دعا بھی مانگی گئی بعد میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔