مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا دورہ بریڈفورڈ کے دوران قونصلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح
بریڈفورڈ:برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اپنے دورہ بریڈفورڈ کے دوران یہاں قونصلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ کمیونٹی کے ارکان نے قونصلیٹ کی نئی عمارت میں منتقلی کا خیرمقدم کیا ہے۔ تقریب کے شرکاء میں کمیونٹی کے ارکان، میئرز، کونسلرز، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین یعنی ڈاکٹر، انجینئر، سالیسٹر اور اکائونٹنٹ شامل تھے۔ ناز شاہ ایم پی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نئی قونصلیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شہر کے وسط میں واقع پوری عمارت ہے جہاں نہ صرف عام افراد کے لئے بلکہ معذور افراد کے لئے بھی رسائی آسان ہے۔ اس عمارت میں چودہ گاڑیوں کی مفت پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ تمام سہولتیں یعنی بینک کائونٹر، فوٹوکاپیئر، فوٹو بوتھ، وینڈنگ مشین وغیرہ قونصلیٹ کے اندر ہی مہیا کر دی گئی ہیں۔ ہائی کمشنر نے نئی عمارت کی تعریف کی اور انہیں کمیونٹی کی طرف سے بھی اس پر مثبت آراء ملیں۔ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کی سماجی و ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ تاہم انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ برطانوی معاشرے میں پوری طرح ضم ہو جائیں اور اس ملک میں موجود تعلیمی اور معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ہائی کمشنر نے سماجی اور کمیونٹی سرگرمیوں میں خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے ان کے اعتماد اور دیگر ضروری سماجی مہارتوں میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کے اس پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ حق خودارادیت کی جائز تحریک کے لئے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور تمام تصفیہ طلب مسائل پرامن طریقوں سے طے کرنا چاہتا ہے۔ہائی کمشنر نے قونصلیٹ کے لئے خاص طور پر بنی ہوئی اس نئی عمارت میں منتقلی کے سلسلے میں قونصل جنرل بریڈفورڈ احمد امجد علی کی کوششوں کو سراہا۔