مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار شریف کو شدید نقصان شامی فوج کی بم باری
شام حمص کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے شامی فوج کی بم باری اور کارروائیاں گزشتہ 4 ہفتے سے جاری ہیں، مقامی این جی او کے مطابق شامی فوج کی گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار شریف کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے اور اس سے قبل خالد بن ولید مسجد بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کی زد میں آچکی ہے، اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی منظر عام پرآئی ہیں جن میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار اور اس مشہور مسجد کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص کا کہنا تھا کہ شامی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی سے یہ مسجد مکمل طور پر شہید ہو چکی ہے، خضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کا مزار شریف 11ویں صدی جب کہ مسجد 13ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شام میں حضرت بی بی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے روزے کو بھی شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی سے شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔