مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
ملک کو مسائل سے نکالنا جعلی خان اور نواز شریف کے بس کی بات نہیں: زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام الرحمن سحری کی کتابوں کی تقریب رونمائی
مانچسٹر:پاکستان کے اندر پچھلے چالیس سالوں میں بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے،مختلف اداروں میں صاحب اقتدار نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ان اداروں کو اپنی ذات کیلئے بے دریغ طریقے سے استعمال کیا ہے ایسے میں اگر کوئی شخص حق و سچ کا علم بلند کر کے سامنے آ جائے تو اسے ٹھکانے لگانے کیلئے طرح طرح ک حربے استعمال کئے جاتے ہیں ایک مرد مجاہد نے جب کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے کی ٹھان لی تو جان کا خطرہ لاحق ہو گیا،خاندان سمیت بھاگ کر برطانیہ آ گئے اور اس تمام حقیقت کو کتاب کی شکل دینے میں مصروف عمل ہو گئے،انعام الرحمن سحری پاکستان ایف آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں نے انگریزی زبان میں دو کتابیں لکھ کر حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے پاکستان میںThe living history of pakistanاورjudges and journals in pakistanشامل ہیں،تقریب رونمائی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کٹھن اور مشکل ترین مراحل سے گزر کر انہوں نے یہ کتابیں لکھی ہیں یہ سب کچھ بیگم اور بچوں کے مکمل تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہر لمحہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے،انہوں نے مزید کہا کہ ان کتابوں میں افسانوی باتیں نہیں ہیں بلکہ حقیقت اور سچائی کو بیان کیا ہے،انکا مطالعہ کرنے سے ہی آپکو تمام حقائق کا بخوبی اندازہ ہو گا،تقریب رونمائی کا انعقاد چیریٹی آرگنائزیشن ہیومن کلب یوکے کے روح رواں سماجی و کمیونٹی صحافت سے وابستہ شخصیت خواجہ وسیم الطف،چوہدری یوسف،نجیب اللہ نے کیا،نظامت کے فرائض ثمینہ خان نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک مولانا بشیر احمد نے پیش کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ اصغر چوہدری،ڈاکٹر مقبول ملک،کونسلر فدا حسین،ڈاکٹر عامر نے بھی انعام الرحمن سحری کی شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر