مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر خواتین کے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین اپنی فریاد لے کر کب تک بیٹھیں گے، میں یہ نہیں جانتا؟ اپنی ماؤں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جاؤں گا۔ یہ دھرنا مرحلہ وار ہوگا جس کا آغاز لاہور مال روڈ سے کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی گئی، اس لئے نہیں جانتا اس میں کیا لکھا ہے۔ رپورٹ پبلک ہونے کے بعد ہی فیصلہ کر پائیں گے کہ کیا وہ ٹھیک ہے یا ٹیمپرز ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پہلی مرتبہ نواز شریف کے نظام کے تحت عدلیہ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔ اقاما آدھا پاسپورٹ ہوتا ہے، مجھے طعنہ دینے والے خود اقاما ہولڈر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے قافلے میں موجود گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے اتنے بے حس اور بے ضمیر لوگ ہیں کہ ان کے پروٹوکول نے بچے کو شہید کر دیا لیکن کسی نے رک کر بھی لاش کو نہیں دیکھا۔