مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی اور ساتھیوں کا استقبالیہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
شریف فیملی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، جولائی کے آخر تک سماعت ملتوی
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
عوام نے اپنے قائد نوازشریف کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا:وزیراعلیٰ شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے عوام نے اپنے قائد نوازشریف کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا اور عوام کی والہانہ محبت ہی ان کا قیمتی اثاثہ ہے ،تاریخی استقبال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نوازشریف ملک کےقبول ترین لیڈر اور ن لیگ ہردلعزیز جماعت ہے ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کل بھی نواز شریف کیساتھ تھے اور آج بھی ان کیساتھ ہیں، عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں ، نواز شریف نے ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور ان کے دور میں تیز رفتار ترقی کیلئے کئی پراجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں ، اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ، انہوں نے موٹرویز سمیت بڑے پراجیکٹ دیئے جنہیں ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں ، نواز شریف عوام کی والہانہ محبت اور اعتماد کی وجہ سے 3 بار وزیراعظم بنے ، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انکا کہنا تھا نوازشریف کے ترقی کے وژن پر مزید تیزی سے آگے بڑھیں گے اور آخری سانس تک ملک کی خوشحالی اور عوام کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کیلئے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا نیازی صاحب نے ہر موقع پرووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی، عوام نے تبدیلی کے دعویدار کے اصل چہرے کو دیکھ لیا ہے ۔ دریں اثنا شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،جس میں 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے تقریبات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، 70ویں یوم آزادی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گااورتحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،تقریبات کے ساتھ عمارتوں کو منفرد انداز سے روشن کیا جائے گا ۔