مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ فاروق حیدر بارے توہین آمیز گفتگو کسی صورت قابل قبول نہیں: مسلم لیگ برطانیہ
اولڈہم:پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج بھی پاکستانی اور کشمیری قوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں،ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ انکی والہانہ عقیدت و محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے انہیں کشمیریوں کے دلوں میں ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور ہم انکی سحر انگیز شخصیت کے گرویدہ ہیں انہوں نے آزاد کشمیر کے لئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ طاقتیں انکی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے خائف ہے اسی لئے انہیں سیاست سے باہر کرنے کیلئے ایک گھنائونی سازش کی گئی ہے،ہمارے قائد اور ریاست جموں و کشمیر کے عوامی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے جب میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی اور محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان کا پاکستان نہیں چاہئے تو اسے غلط رنگ دے کر انکے خلاف طوفان برپا کر دیا حالانکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان سے بڑا اور کون پاکستان کا داعی ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی،چوہدری محمد مصطفیٰ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان بارے توہین آمیز گفتگو اور بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم ایک غیرت مند قوم ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور ایسے افراد کا ہر پلیٹ فارم پر سختی سے محاسبہ کیا جائے گا جو ہمارے قائد راجہ فاروق حیدر خان کی کردار کشی میں مصروف عمل ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر