مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راکھی ساونت کی درخواست ضمانت خارج ، گرفتاری کا نیا وارنٹ جاری
نئی دہلی: انڈین میڈٰیا رپورٹس کے مطابق لدھیانہ ہائیکورٹ نے ہندو کمیونٹی والمکی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک مقدمے میں اداکارہ راکھی ساونت کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ راکھی ساونت کے وکلا نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ وکلا نے عدالت میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ راکھی ساونت ان دنوں امریکا میں ہیں، اس لیے وہ عدالت کے روبرو حاضر ہونے سے قاصر ہیں، اس لیے ان کی ضمانت میں توسیع کی جائے۔خیال رہے کہ راکھی ساونت کیخلاف یہ مقدمہ گزشتہ سال 9 جولائی کو دائر کرایا گیا تھا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ راکھی ساونت ایک ٹیلی وژن شو میں والمکی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ اس کے بعد راکھی ساونت نے میڈٰیا کے سامنے آ کر والمکی کمیونٹی کے افراد سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا، تاہم اگر غلط فہمی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے تو وہ معافی مانگتی ہیں۔