مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوار ،ہمیشہ ملک کی ترقی کو ترجیح دی:وزیر اعلیٰ شہباز شریف
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے نوازشریف جمہوریت کے شاہ سوار ہیں، پاکستان کواقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرناانکا تاریخی کارنامہ ہے اور4سالہ دور میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے انکی بے مثال خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔میڈیاکوجاری ایک بیان میں انکاکہناتھا ملک میں جمہوری روایات کے فروغ اورجمہوری نظام کے استحکام کے حوالے سے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے ،وہ ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی اوراستحکام کو ترجیح دی،نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پاکستان کے 20کروڑ عوام ملک کو امن ،خوشحالی اورترقی دینے والے عظیم لیڈر نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں،مسلم لیگ(ن)نے ملک وقوم کو مسائل و مشکلات کے بھنور سے نکالا،نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے جتنے بھی ترقیاتی کام کئے ، انکا محورعام آدمی کی بھلائی ہے ،عوامی خدمت اورانہیں سہولتوں کی فراہمی جرم ہے تو یہ جرم بار بار کرینگے ،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ اور ہمارا نصب العین انکی خدمت ہے ،جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، ملک اورقوم کی ترقی و خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا مایوس عناصر اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں لیکن جھوٹ اورانتشار پھیلانے والوں کامقدرصرف رسوائی ہے ،جھوٹ پرمبنی منفی سیاست نیازی صاحب کے گلے کا طوق بن چکی اوروہ دن دورنہیں جب انکی الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیگی،دھرناپارٹی کی افراتفری پھیلانے کی منفی سوچ نے عوام کو مایوس کیا،مایوس عناصر نے معاشرے میں نفرت کے جو بیج بوئے اسکا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑیگا۔ انہوں نے کہاملک کی تیزرفتار ترقی نوازشریف کا وژن ہے ، اسی وژن کو آگے بڑھائیں گے ، نوازشریف کے دور حکومت میں بنائی گئی شاہراہوں پر بھٹکنا مخالفین کا مقدر ہے ،ابتری اورفساد برپا کرنیوالے سیاسی عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کرنت نئی شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکا دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے ۔مزیدبرآں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اورسکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔شہبازشریف کاکہناتھا عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح ہو نہیں سکتی ،لہذاامن عامہ یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کرینگے اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ،دشمن امن کیخلاف سازشیں کررہاہے اورہم نے اتحادکی قوت سے اسکے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے ۔