مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاشا فانڈیشن کے زیر اہتمام انڈیا پاکستان امن دوستی ہاکی میچ یکم نومبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلا جائے گا
ایمسٹرڈیم ... پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کے حوالے سے ان دونوں ممالک میں رہنے والے عوام کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانی اور انڈین تارکین وطن بھی مختلف تنظیمیں بنا کر دوستی، امن اور بھائی چارے کی راہ ہنوار کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ یورپ میں فلاحی کاموں میں مصروف عمل پاشا فانڈیشن کے زیر اہتمام انڈیا پاکستان امن اور دوستی کے عنوان سے ایک پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس میں پنجاب سپوٹس کلب ایمسٹرڈیم اور پنجاب کرکٹ کلب روٹرڈیم حصہ لے رہی ہیں۔ دوستی ہاکی میچ یکم نومبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایمسٹرڈیم کی ٹیم انڈین جبکہ روٹرڈیم کی ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔میچ کے آخر میں کھلاڑیوں کو انعامات دےئے جائیں گئے جبکہ طعام اور تفریحی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ فاؤنڈیشن کے چیئرمین لارڈ پاشا نے کہا ہے کہ تمام سپوٹس لورز اور امن پسند دوستوں کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔میچ اس پتے پرشام سات بجے کھیلا جائے گا۔ Sportpark Kadoelen ( Vikingpad 41 ) 1043 VG Amsterdam