مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کا عائشہ گلالئی کے الزامات پر وزیر اعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے اور وزیر اعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور انکے خلاف کیسز ناکام ہو نے کے بعد اب ن لیگ اور دیگر جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی گورنر خیبر پختونخوا، شکیل الرحمان اور امیر مقام سے رابطے میں تھیں، حقائق سامنے لانے کے لئے ان تینوں شخصیات اور گلالئی کے والد کے موبائل کا بھی فرانزک آڈٹ کرنا ہو گا، امید ہے میسجز کے الزامات کا ماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران جتنا چاہیں کار کنوں کا سیاسی استحصال کر لیں، کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کا عزم جاری رہے گا، کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی۔