مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اولڈھم برانچ انتخابات میں منتخب ہونیوالوں کی حلف برداری
اولڈہم :جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے اولڈھم برانچ کے انتخابات کا انعقاد ، شبیر احمد کشمیری صدر، امانت علی جنرل سکریٹری ،لالہ ارشد نائب صدر منتخب جبکہ آرگنائزر مہربان خان، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظہیر اکرم، سیکرٹری نشر و اشاعت پروفیسر رشید، منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ میں اشفاق احمد،مرتب چوہان، چوہدری قربان حسین،شمس الرحمان،شاہد اختر، ذوالفقار علی، محمد سلمان ، نجابت حسین،راجہ مروت حسین اور یاسر عالم منتخب ہوئے ،اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے چیف آرگنائزر ابرار نثار نے منتخب امیدواروں سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ زون کے ممبران نے اولڈھم اور اس کے گرد و نواح کے شہروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی حلف برداری کی تقریب میں لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے چیف آرگنائزر ابرار نثار، برطانیہ زون کے ترجمان شکیل مرزا اولڈھم برانچ کے منتخب صدر شبیر کشمیری، منتخب جنرل سیکرٹری امانت علی، شفقت راجہ، اور مہربان خان نے خطاب کیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لبریشن فرنٹ ایک انقلابی جموری تحریک کا نام ہے اس کو منظم اور مضبوط کر کے ہی ہم اپنے وطن کی آزادی خودمختاری کی تحریک میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے اسی وجہ سے ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہمیں اس کا بخوبی احساس ہے۰جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شہید کشمیر مقبول احمد بٹ اور قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کے دیے ہوئے نظریہ کا تسلسل ہے ہم ایک مرتبہ پھر یہ عہد کرتے ہیں کہ شہید کشمیر مقبول احمد بٹ، قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کے مشن کو چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی قیادت میں جاری رکھیں گیں،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا ریاست جموں کشمیر پر جبری قبضہ کے مکمل خاتمے تک لبریشن فرنٹ چوراسی ہزار چار سو اکہتر مربع میل کی وحدت مکمل آزادی خود مختاری کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ہم عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تجارتی مفادات کو سامنے رکھ کشمیری قوم کو جموں کشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں افواج اور گولہ بارود کے انخلاء کے لیے عملی اقدامات کریں جموں کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے مابین کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ یہ ریاست جموں کشمیر کی عوام کے بنیادی انسانی حقوق انکی علیحدہ قومی شناخت کے ساتھ آزادی خودمختاری کا مسئلہ ہے عالمی برادری اپنا موثر کردار کو ادا کرتےہوئے ریاست جموں کشمیر سے بھارتی جارحیت اور فوج کے انخلاء کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ خطہ میں امن قائم ہو سکے لبریشن فرنٹ آئندہ آنے والے دنوں میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو لبریشن فرنٹ کے جھنڈے تلے جمع کر کے اپنی سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر