مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افغانستان کے صوبے قندھار میں نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، متعدد فوجی ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں نیٹو کے ایک قافلے پر کیے جانے والے خود کش حملے میں متعدد غیر ملکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کا قافلہ ایک شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ اس پر اچانک خود کش حملہ کر دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ خود کش حملے میں امریکی فوجیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی نیٹو کا ہیلی کاپٹر اور دیگر سیکیورٹی موقع پر پہنچی اور غیر ملکی فوجیوں کی لاشوں کو وہاں سے منتقل کیا گیا۔دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ خیال رہے کہ افغان صوبے قندھار میں طالبان کا بہت اثر و رسوخ ہے۔ طالبان اس صوبے کئی مرتبہ غیر ملکی فوجیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری ایک کار کو نیٹو کے قافلے سے ٹکرایا تھا۔