مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
عائشہ گلالئی کو عمران خان کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا گیا: پاکستان تحریک انصاف
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری، این اے 120 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس اور عالیہ حمزہ نے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا عائشہ گلا لئی اور شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پوری شریف فیملی ملوث ہے، حدیبیہ کیس کا کھلنا لازمی ہے، شہباز شریف کو الیکشن سے پہلے اپنی ضمانت کرانا پڑے گی، نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کی اپیل دائر کرنے کا وعدہ کیا تھا، سات دن ہو گئے، نیب نے اپیل دائر نہیں کی، عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ والیم 10 کو پبلک کیا جائے، ن لیگ والیم 10 کھولنے کے مطالبے سے دستبردار کیوں ہوئی؟ فواد چودھری نے نئے وزیر اعظم کو ریلو کٹا قرار دے دیا، کہنے لگے کیا نئی کابینہ ریلو کٹا وزیر اعظم بنائیں گے یا نااہل وزیر اعظم؟ ایل این جی ریفرنس میں نیب شریکِ جرم ہے، ایل این جی میں 220 ارب کا فراڈ ہوا، مرکزی ملزم شاہد خاقان عباسی ہیں، الیکشن کمیشن نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ڈی نوٹیفائی کرے، ن لیگ کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران نااہل نہیں ہوں گے، ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، عائشہ گلالئی کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس سے پہلے امیر مقام سے ملاقات کی، سینئر صحافی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو 5 کروڑ دیئے گئے، عائشہ گلالئی کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے، وہ معافی مانگیں، انہیں عمران خان کی کردار کشی کیلئے استعمال کیا گیا۔عالیہ حمزہ بولیں، عائشہ گلالئی نے پارٹی کی تمام خواتین کی تذلیل کی، عائشہ گلالئی نے کیا قیمت وصول کی ہے؟ میسج ملنے کے بعد انہوں نے پارٹی کیوں نہ چھوڑی؟ عائشہ گلالئی کو ہم نے سر کا تاج پہنا کر رکھا تھا، وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں پھر یوم تشکر پر سٹیج پر کیا کر رہی تھیں؟ جو شخص آنکھیں نیچے کر کے دیکھتا ہے، وہ خواتین کی تذلیل کیسے کر سکتا ہے؟ عائشہ گلالئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ بتائیں کہ پریس کانفرنس سے پہلے امیر مقام سے کیوں ملاقات کی؟ روزنامہ دنیا نے خبر دی کہ عائشہ گلالئی نے امیر مقام سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کو بہت عزت دی تھی، عائشہ گلالئی ایسی حرکتیں آئندہ مت کرنا، اس ملک میں وہ مائیں ہی نہیں رہیں جو عمران خان جیسا بیٹا پیدا کر سکیں، عائشہ گلالئی نے کیا قیمت وصول کی ہے؟ انہوں نے پارٹی کی تمام خواتین کی تذلیل کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی کی عزت اچھالنے سے پہلے انسان کو سوچنا چاہئے، ہماری پارٹی میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، پارٹی کی سپورٹ نہ ہوتی تو 52 ہزار ووٹ نہ لیتی، عمران خان نے مجھے بہت زیادہ عزت دی۔