مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
’’ایجوکیشن اینڈ ایمپلائمنٹ ایکوالٹی ان پینڈل ‘‘ تشویش کا شکار والدین کے لئے امید کی کرن !!
نیلسن ... نارتھ ویسٹ کے چند متفکر نوجوانوں نے ایس سنٹر نیلسن میں چیدہ چیدہ احباب کا ایک اجلاس بلا یا معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اقبال کی زیر صدارت ’’ایجوکیشن اینڈ ایمپلائمنٹ ایکوالٹی ان پینڈل ‘‘ کے عنوان سے اس مباحثے میں شریک ہونے والے تعلیم یافتہ نوجوان کے علاوہ چند تجربہ کار احباب نے بھی شرکت کی۔ چوہدری محمد اصغر نے اجلاس کی غرض و غائت پر روشنی ڈالی۔ پاکستانی وکشمیری نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں ملازمتوں میں جو اکثر مشکلات پیش آتی ہیں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ایسے متاثرہ نوجوانوں یا تشویش میں مبتلا لوگوں کی کس طرح مدد کی جا سکتی ہے ۔گفتگو میں بات سامنے آئی کہ کئی سالوں سے بچوں کے والدین اور سکولوں اور کالجوں میںیا دوسری سرکاری اداروں میں ملازمتیں کرنے والے احباب کو شکایات پائی جاتی ہیں کہ سکولوں اور آجروں کی جانب سے غیر مناسب اور غیر منصفانہ رویوں کی وجہ سے وہ خود کوالگ تھلگ سمجھنے لگے ہیں اور احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں اگرچہ کئی تنظیمیں اس حوالے سے بر سر عمل ہیں لیکن شاید وسائل کی کمی کی وجہ سے اصل ضرورت پوری نہیں کر پارہی ہیں سرکاری ،نیم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی نوجوان نسل زبر دست احساس محرومی کا شکار ہو رہی ہے اس کے علاوہ مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کئے جانے پر ان میں مایوسی پھیل رہی ہے جس کا مداوہ مروجہ سسٹم سے ہو نہیں رہا ان حالات کے پیش نظر مقامی کالج میں اعلی عہدے پر فائز رہنے والے اس نوجوان چوہدری محمد اصغر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے موئثر لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے یہ مشاورتی عمل شروع کیا ہے جس سے احساس محرومی کے شکار نوجوانکے لئے ، سکولوں میں بچوں کے ساتھ نامناسب و غیر منصفانہ رویوں سے تشویش کا شکار والدین کے لئے ایک امید کی کرن اُبھری ہے اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں و آجروں کے کان بھی کھڑے کر دیئے ہیں اس بحث میں کالجوں اور اسکولوں سے متعلق تعلیم پر زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اصلاح احوال کے لئے مستقبل میں کئی اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے اجلاس میں محی الدین گرلز کالج برنلے کی لکچرار جین ویسٹن،معروف سیاسی وسماجی شخصیت اعجاز شاہ ، ماہر تعلیم قاضی شکیل الرحمٰن، لکچرر میاں عامر سعید ،حاجی صغیر احمد ، کونسلر عبد العزیز میٹ ، چوہدری زاہد مالک ،زکریا رفیق چوہدری، اورٹاؤن کونسلر محمد اسلم کے علاوہ بہت سے احباب نے شرکت کی ۔ ( رپورٹ و تصویر: عبد اللہ زید)