مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
ملک کو مسائل سے نکالنا جعلی خان اور نواز شریف کے بس کی بات نہیں: زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور مذہبی راہنمائوں کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت
مانچسٹر:لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ سے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دنیا بھر میں جاری دہشت گردی اور خود کش بمبار کی بیمار سوچ کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سرحدی اور ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ سے باہر نکلنا ہو گا وگرنہ یہ کہتے ہوئے کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ دنیا کا امن آہستہ آہستہ بڑے حادثے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے اور تیسری عالمی جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اب مزید وقت کا ضیاع تباہی اور بربادی کو مزید قریب لا رہا ہے اس بارے انقلابی اور عملی اقدامات نا گزیر ہیں،ان ملے جلے جذبات و خیالات کا اظہار انتہائی دکھ و رنج و غم کے ساتھ،سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور مذہبی راہنمائوں نے سانحہ لاہور کے بعد بات چیت کے دوران کیا ان شخصیات میں چوہدری بشیر احمد رٹوی،چوہدری الطاف شاہد سدھو،سید باسط شاہ مشوانی،امجد حسین مغل،راجہ آفتاب شریف،راجہ مقصود حسین کاکڑوی،کونسلر عتیق الرحمن،مولانا عبدالشکورقادری،مولانا شفیق الرحمن شاہین،چوہدری شبیر احمد بہملوی و دیگر شامل تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور خود کش بمبار کے سہولت کاروں کو مسلح افواج و دیگر سکیورٹی اداروں نے بڑی حد تک شکست دے دی ہے اب ایک عنصر ایسا ہے جس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ بیرونی عناصر کے ساتھ ملک کے اندر دشمنوں کو بے نقاب کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ غداری کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں،اندرونی سہولت کاروں کا خاتمہ نا گزیر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اپنی جگہ بحیثیت قوم اور ماں دھرتی کی حفاظت،امن و امان ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے،انہوں نے سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنج و غم کے ان لمحات میں تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں۔رب العالمین جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر