مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسرائیل کا مسجد الاقصیٰ پر لگے متنازع میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹانے کا اعلان
یروشلم: اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں رائے شماری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے باہر متنازع میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹا کر تلاشی کے لیے کم رکاوٹ پیدا کرنے والے جدید آلات استعمال کئے جائیں۔ اس سے پہلے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر نے خبردار کیا کہ مسجد الاقصیٰ پر جمعے تک کشیدگی کو ختم کیا جانا چاہیے، نہیں تو خطرہ اس تاریخی شہر میں پھیل جائے گا۔اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی محدود کرنے پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج تھے۔ صیہونی فورسز سے جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری شہید بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ 14 جولائی کو اس مقام پر دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکام نے میٹل ڈیٹیکٹر لگانے شروع کیے گئے تاہم فلسطینیوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔