مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری جدوجہد خودمختار کشمیر کیلئے ہے جہاں لوگ کسی تفریق کے بغیر آزادانہ رہ سکیں:سردار شوکت کشمیری
برمنگھم ... یوکے پی این پی مڈ لینڈز برمنگھم کے زیراہتمام قائد کشمیر سردار شوکت علی کشمیری اور وائس چیئرپرسن یوکے پی این پی نائلہ خانین کے اعزاز میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت یوکے پی این پی برطانیہ کے صدر عثمان کیانی نے کی، جبکہ سٹیج کے فرائض جنرل سیکریٹری یوکے پی این پی برطانیہ جمیل نے انجام دئیے۔ پروگرام سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی یوکے پی این پی کے ممبر سردار آفتاب، صدر یوکے پی این پی برمنگھم سردار راشد عزیز، سینئر نائب صدر اسلم خان، جنرل سیکریٹری عدنان خان، آرگنائزر عبدالوحید خان، سیکریٹری انفارمیشن آصف جاوید، جوائنٹ سیکریٹری انفارمیشن مظہر مصطفی نے بھی خطاب کیا۔ قائد تحریک سردار شوکت علی کشمیری نے یوکے پی این پی برطانیہ کے کارکنوں اور عہدیداوں کے جذبے اور حوصلے کی تعریف کی۔ قائد کشمیر نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی آزادی و حقوق کی تحریکوں میں تارکین و طن کا ہمیشہ ایک سنہری کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک ایسے آزاد و خودمختار کشمیر کیلئے ہے جدھر لوگ مذہب، رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر آزادانہ طور پر رہ سکیں۔ پروگرام میں علی مرتضیٰ ، عارف شاہد کے قتل کیخلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔