مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنگنا رناوت حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں
ممبئی:میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں انہیں ایک سین میں ساتھی اداکار نہار پانڈیا کے ساتھ تلوار بازی کرنی تھی۔ اس دوران فلم کے ہدایت کار نے انہیں باڈی ڈبل استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تاہم انہوں نے اس سین کو خود شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک موقع پر نہار نے کنگنا کو تلوار ماری جہاں انہیں نیچے جھکنا تھا، لیکن وہ اس وار سے زخمی ہو گئیں جس کے بعد ان کے سر سے خون بہنے لگا۔ کنگنا رناوت کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے سر پر 15 ٹانکے آئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق کنگنا کے سر پر لگنے والی چوٹ کافی گہری تھی تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ اس حادثے کے حوالے سے فلم کے پروڈیوسر کمال جین کا کہنا تھا کہ ہسپتال جانے میں 30 منٹ کا وقت لگا لیکن کنگنا رناوت نے اس دوران بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔ جب کمال جین سے پوچھا گیا کہ کنگنا اپنی چوٹ کے نشان کو چھپانے کے لیے میک اپ کا استعمال کریں گی تو انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کو اس چوٹ کے نشان پر فخر ہے اور وہ فلم میں اسے ضرور ظاہر کریں گی۔