مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فلم جگا جاسوس کی اداکارہ بدیشا بیزبراہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں
گروگون: فلم جگا جاسوس میں بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کیساتھ کام کرنیوالی اداکارہ و گلوکارہ بدیشا بیزبراہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اداکارہ نے فلم میں ایک مختصر سا کردار ادا کیا تھا، جوراتوں رات ان کی شہرت کا باعث بنا اور وہ بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں شمار کی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق فلم جگا جاسوس میں بالی ووڈ سٹار رنیبر کپور کیساتھ کام کرنیوالی اداکارہ بدیشا بیزبراہ پیر کی شام اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا، اداکارہ چند روز قبل ہی ممبئی سے گروگون منتقل ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی شام اداکارہ کے والد نے اپنی بیٹی کو کئی مرتبہ فون کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا جس پر بدیشا کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس جب متعلقہ گھر پہنچی تو وہاں انہوں نے اداکارہ کو مردہ حالت میں پایا۔پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہیں، اسی سلسلے میں پولیس نے اداکارہ کے فیس بک اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن اس میں خود کشی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملا تا ہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے بدیشا کے والد نے پولس کو اداکارہ کے شوہر کے خلاف درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔