مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان 2016 میں انسداد دہشت گردی میں اہم شراکت دار رہا، امریکی رپورٹ جاری
واشنگٹن: پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا اعتراف، امریکی محکمہ خارجہ کی گلوبل ٹیررازم رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں دہشتگرد حملوں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کیمطابق حملوں میں 9 فیصد اور ہلاکتوں میں 13 فیصد کمی ہوئی جبکہ 8 ہزار 400 افراد کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 2016 میں انسداد دہشتگردی کا اہم شراکت دار رہا۔ پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الحرار اور لشکرجھنگوی جیسے دہشتگردوں کے بڑے گروپوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے۔ ریاست مخالف عسکریت پسندوں اور 6 ہزار 700 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جبکہ رینجرز نے کراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی پر قابو پایا۔رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے افغانستان میں سیاسی مصالحت میں اہم کردار ادا کیا اور افغانستان اور طالبان میں سیاسی مفاہمت کی بھرپور کوششیں کیں۔